حکمران سنگدل، ووٹنگ مشین کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں، پرویز رشید

حکمران سنگدل، ووٹنگ مشین کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں، پرویز رشید

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سنگدل حکمران ووٹنگ مشین کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ کورونا وائرس گدھ کی طرح بے بس عوام کے سروں پر موت کا رقص کرتے منڈلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ویکسین کی ہے، لیکن سنگدل اور لاپروا حکمران ووٹنگ مشینوں کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدام کی مثال ایسے ہی ہے کہ بچہ دودھ کے لیے بلک رہا ہے اور اسے دلہن لاکر دینے کے وعدے پر ٹرخایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شب گزرے تو سحر دیکھیں گے۔

پرویز رشید

مزید :

صفحہ آخر -