پارلیمانی کمیٹی نے ججوں کے تقررکیلئے جو ڈیشل کمیشن تمام نامزدگیوں کی منظوری دیدی 

پارلیمانی کمیٹی نے ججوں کے تقررکیلئے جو ڈیشل کمیشن تمام نامزدگیوں کی منظوری ...

  

اسلا م آباد (آن لائن) پارلیمانی کمیٹی ججز تقریری کا اجلاس سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی نے ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تمام نامزدگیوں کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقریری کا اجلاس ہوا اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کیلئے 13 نامزد ججز کے انٹرویوز مکمل کر لئے گزشتہ روز کمیٹی نے سلطان تنویر، طارق ندیم، ندیم ارشد،علی ضیا، عابد چٹھہ، شان گل اور راحیل کامران کے انٹرویو کئے تھے امجد رفیق، صفدر سلیم شاہد، انوار حسین، طارق ندیم، شکیل احمد، رضا قریشی، سہیل ناصر کے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے  کمیٹی نے چیف جسٹس شرعی عدالت نور محمد مسکانزئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی جس  کے بعدپارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

منظوری 

مزید :

صفحہ آخر -