ن لیگ کی الیکشن اصلاحات کا  ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز  بچگانہ ہے، شہزاد اکبر

ن لیگ کی الیکشن اصلاحات کا  ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز  بچگانہ ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ن لیگ کی الیکشن اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز بچگانہ قرار دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ احسن اقبال کی الیکشن ریفارمز کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق اتنی ہی طفلانہ ہے جیسے نیب یا ایف آئی اے قوانین میں ریفارمز ان اداروں کو دے دی جا ئے۔ افسوس ہوتا ہے کہ دہایؤں سے پارلیمان میں بیٹھنے کے باوجود یہ لوگ اس کے بنیادی کام کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
شہزاد اکبر 

مزید :

صفحہ آخر -