صوبے رعایتی نرخوں پر گندم کی یومیہ فراہمی یقینی بنائیں: شوکت ترین 

صوبے رعایتی نرخوں پر گندم کی یومیہ فراہمی یقینی بنائیں: شوکت ترین 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کیلئے رعایتی نرخوں پر گندم کی یومیہ فراہمی یقینی بنائیں اسلام آباد میں قیمتوں کے بارے میں نگران قومی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے متعلقہ صوبائی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کو عید کے موقع پر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کی سخت نگرانی اور ان کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی وزیر خزانہ نے تمام فریقین پر عید کی آمد کے پیش نظر ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں اضافے پر نظر رکھنے کے لئے مربوط اور موثر کوششوں پر زور دیا تاکہ رمضان کے آخری ہفتے میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے قیمتوں کے بارے میں نگران قومی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس ہفتے کے دوران نو اشیا ء کی قیمتوں میں کمی رہی جبکہ باقی 30اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 شوکت ترین 

مزید :

صفحہ آخر -