تاپی منصوبے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے،حماد اظہر 

تاپی منصوبے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے،حماد اظہر 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر  سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں معاون خصوصی پاور و پٹرولیم تابش گوہر بھی موجود تھے۔حماد اظہر نے کہاکہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹاپی منصوبہ اہم ہے، ٹاپی منصوبے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ تاپی منصوبے میں گیس ترسیل معاہدیتمام شریک ممالک کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائیگا۔ ترکمانستان سفیر نے کہاکہ ٹاپی منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچنے کیلئے تمام شریک ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں ٹاپی منصوبے کی سیکورٹی کے معاملات جلد طے پا جائیگا۔

حماد اظہر 

مزید :

صفحہ آخر -