فصلوں کو آگ لگانے سے شدید دھواں، موٹر وے پر درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

  فصلوں کو آگ لگانے سے شدید دھواں، موٹر وے پر درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر ارگرد فصلوں کو آگ لگانے کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم  ہو گئی جس کے باعث، ڈرائیورز اپنی گاڑیاں قابو میں نہ رکھ سکے جو تیز رفتاری کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکراتی رہیں۔موٹروے حکام کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے علاقے خان پور کے قریب گندم کی باقیات کو تلف کرنے کرنے کے لئے کسانوں نے آگ لگائی تھی جس سے موٹر وے پر سفر کرنے والے افراد مشکلات کا شکار ہو گئے۔شدید دھوئیں کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ ہر سال موٹروے پر اس قسم کے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں لیکن حکام اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔
موٹروے حادثہ
 

مزید :

صفحہ آخر -