عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان کی پیش گوئی

  عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان کی پیش گوئی

  

کراچی(آئی این پی) اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ 2021ء خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کا مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ ماضی میں ان کی کئی پیشگوئیاں صحیح بھی ثابت ہوئی ہیں۔

منظور وسان

مزید :

صفحہ آخر -