این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بعد آنیوالا فیصلہ تسلیم کرینگے، محمد زبیر 

این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بعد آنیوالا فیصلہ تسلیم کرینگے، محمد زبیر 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بعد آنے والا فیصلہ تسلیم کرینگے۔ ایک انٹرویومیں محمد زبیر نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بعد جو فیصلہ ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ہم مطمئن ہیں۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اگر ووٹوں کا فرق کم ہوتو دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تندو تیز جملے تو سیاسی عمل کا حصہ ہوتے ہیں، دوبارہ گنتی کے بعد جو نتیجہ آئے گا وہ قبول کریں گے۔

محمدزبیر 

مزید :

صفحہ آخر -