جوبائیڈن نے 52500پنا ہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دیدی 

جوبائیڈن نے 52500پنا ہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52ہزار پناہ گزینوں کو امریکہ آنے کی اجازت دے دی۔ سابق صدر ٹرمپ نے امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15 ہزار کردی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔ سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
پناہ گزیں 

مزید :

صفحہ اول -