امریکی انخلاء کے بعد طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں گے: ہیلری کلنٹن

    امریکی انخلاء کے بعد طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں گے: ہیلری کلنٹن

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) سابق امریکی وزیر خارجہ اور خاتون اول ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان طالبان کے قبضے میں چلا جائے گا۔ ”سی این این“ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کی واپسی معمولی معاملہ نہیں ہے کیونکہ اس کے سنگین نتائج پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہیلری کلنٹن نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو فوجی انخلاء کے دو بڑے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ ایک یہ کہ انتہا پسند گروپوں کی سرگرمیاں پھر بحال ہوجائیں گی اور دوسرے یہ کہ ان کے غلبے کے بعد لاتعداد شہری ملک سے نقل مکانی کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ان ہزاروں افغان شہریوں کی حفاظت کرنی ہوگی جنہوں نے اس تصادم میں اس کا ساتھ دیا۔ اس مقصد کیلئے مہاجرین کیلئے ویزے کے خصوصی پروگرام کا اجرا کرنا ہوگا۔

ہیلری کلنٹن 

مزید :

صفحہ اول -