این اے 249، دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی،فیصل کریم کنڈی

 این اے 249، دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی،فیصل کریم کنڈی

  

 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امید ہے کہ دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کرکے پی پی پی لیڈرشپ کو مبارک باد دی جائیگی،کراچی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوس ناک تھا،اگر این اے 249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب این اے 249 میں ایک دوسری جماعت کی شکست واضح ہونے لگی،این اے 249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے۔

فیصل کریم کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -