پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، سماعت آج
اسلام آباد(این این آئی)پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر آج سماعت کریں گے۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے نوٹی فکیشن کو شیریں عمران ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔رجسٹرار آفس نے فیسوں کے خلاف کیس کو (آج) بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کریں گے،وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے اپریل،مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔پیرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائد فیسوں والے اداروں پر ہونا تھا۔
فیسوں میں کمی