سعودی عرب کی جانب سے بھارت  کو 80میٹرک ٹن آکسیجن عطیہ

 سعودی عرب کی جانب سے بھارت  کو 80میٹرک ٹن آکسیجن عطیہ

  

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے 80میٹرک ٹن مائع آکسیجن بھارت بھیج دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکا نے بھی بھارت کو امداد میں 400سے زائد آکسیجن سلنڈرز اور دیگر طبی سامان بھیجا تھا۔دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ اول -