نالی توڑنے اور راستہ خراب کرنے کیخلاف درخواست پرکارروائی کا حکم 

 نالی توڑنے اور راستہ خراب کرنے کیخلاف درخواست پرکارروائی کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری نکاسی آب کی نالی توڑنے اور راستہ خراب کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وزیر اعلیٰ شکایت سیل کو درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے پاکپتن کے رہائشی عبد الستار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کاموقف  تھا کہ اس کے علاقے میں علی المعروف کوکو حاجی نے نکاسی آب کی نالی توڑ دی، نالی توڑے جانے سے گندہ پانی پھیلنے سے راستہ خراب ہو رہا ہ،کارروائی کے لئے متعلقہ حکام اور وزیر اعلیٰ شکایات سیل کو درخواستیں دے رکھی ہیں،درخواست گزار کا مزید موقف تھا کہ عوامی نوعیت کے اہم مسئلے پر سرکاری حکام کارروائی نہیں کررہے، عدالت سے استدعاہے کہ نالی توڑنے والے شخص کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں اورسرکاری حکام کو نالی کی مرمت اور راستہ ٹھیک کرنے کا حکم بھی دیاجائے۔

کارروائی کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -