براہ راست واجبات وصول کرنے  سے روکتے ہوئے ایف بی آر  سمیت حکام سے جواب طلب

 براہ راست واجبات وصول کرنے  سے روکتے ہوئے ایف بی آر  سمیت حکام سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ سے براہ راست واجبات وصول کرنے سے روکتے ہوئے ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا مسٹرجسٹس سمش محمود مرزا نے محمد محسن ورک ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کاموقف ہے کہ ایف بی آر نے واجبات کی وصولی کیلئے بینک اکاؤنٹ کو منجمدکر دیا واجبات کی وصولی کے لئے اسیسمنٹ آرڈر اور نوٹس نہیں دیا گیا اور اس کے بغیر براہ راست بینک اکاؤنٹ سے واجبات کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے پاس اختیار نہیں،ایف بی آر نے قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے،عدالت سے استدعاہے کہ ایف بی آر کا غیر قانونی اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -