منظوری کے بعد پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے وارڈن محمد سلیم کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا

منظوری کے بعد پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے وارڈن محمد سلیم کو جبری ریٹائرڈ کردیا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے وارڈن محمد سلیم کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات وارڈن محمد سلیم کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر جبری ریٹائرڈ کیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ (چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی) جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چودھری محمد سلیم نے اس ضمن میں احکامات جاری کردیئے ہیں، وارڈن محمد سلیم پر مختلف نوعیت کے الزامات تھے جو ڈائریکٹر ٹریننگ طارق افتخار احمد کی جانب سے کی گئی انکوائری میں درست ثابت ہوئے، وارڈن محمد سلیم کو شوکاز جاری کیا گیا اور ذاتی سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا، وارڈن محمد سلیم کی جانب سے تسلی بخش جواب پیش نہیں کیا گیا، جس کی بناء پر اسے پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت جبری ریٹائرڈ کردیا گیا۔

جبری ریٹائرڈ

مزید :

صفحہ آخر -