براڈ کاسٹرز کے واجبات سے متعلق درخواست کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی 

براڈ کاسٹرز کے واجبات سے متعلق درخواست کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر محمد قاسم خان نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے واجبات سے متعلق دائردرخواست کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی،دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے دو باتیں ہیں یا تو چیف سیکرٹری کی جانب سے عدالت میں غلط بیانی کی گئی، یا پھر یہ ہے کہ وزارت دفاع نے غلط جواب جمع کروایا ہے، ان دونوں اداروں میں سے جس نے بھی غلط بیانی کی جس کے نتائج بہت دور رس ہوں گے، کیس کی سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 292 ملین روپے کا بل جاری کر دیا گیا گزشتہ سماعت کے بعد 28 اپریل کو سیکرٹری اطلاعات نے پی بی اے سے میٹنگ کی، فاضل جج نے کہا کہ میں اس میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کا ریکارڈ طلب کروں گا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 34 کروڑ روپے واجب الادا تھے، فاضل جج نے استفسارکیاچیف سیکرٹری کا جواب کہاں ہے؟ فاضل جج نے استفسارکیاوزارت دفاع سے کون آیا ہے؟ جس پر عدالت میں موجودبرگیڈیئر فلک ناز بولے میں آیاہوں اور میں چیف لیگل ایڈوائزر ہوں،فاضل جج نے پوچھاآپ حاضر سروس بریگیڈیئر ہیں یا ریٹائرڈ؟جس پر انہوں نے کہا  میں حاضر سروس بریگیڈیئر ہوں، فاضل جج نے کہا وزارت دفاع نے واضح طور پر کہا ہے کہ کور کمانڈر کے ساتھ چیف سیکرٹری کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، پھرسرکاری افسر کی جانب سے عدالت میں غلط بیانی کی گئی،کیوں یہ جھوٹا بیان عدالت میں دیا گیا؟ کیوں نہ اس سرکاری افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے؟ اہم معاملہ یہ ہے کہ ایسا سینئر افسر عدالت میں بیان دے، ایسے امر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، دوران سماعت چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق بھی عدالت پہنچ گئے،فاضل جج نے کہا چیف سیکرٹری کو دوبارہ عدالتی حکم پڑھائیں  فاضل جج نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اتنے سینئر افسر نے عدالت میں آکر غلط بیان دیا، بیان غلط ثابت ہونے پر اسکے بتائج  بہت سنجیدہ ہوں گے،چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ لکھ کر دے دیں، جس پر چیف سیکرٹری نے کہا جی سر میں تحریری جواب جمع کروا دوں گا، فاضل جج نے کہا آپ اور آپ کا انفارمیشن سیکرٹری اس کے نتائج دیکھے گا،عام طور پر ہم ایسی باتوں کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتے، مگر اس بیان کے سنجیدہ نتائج ہیں، عید الفطر کے بعد اس کیس کو ملتوی کر رہے ہیں، آپ جواب جمع کروا دیں، فاضل جج نے وزارت دفاع کے چیف لیگل ایڈوائزر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت دفاع کی رپورٹ درست نہیں تو پھر آپ لوگوں کو بلوائیں گے، عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس اور ہدایات کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔
براڈکاسٹرز

مزید :

صفحہ آخر -