رنر اپ کو نائب صدر مقرر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد 

 رنر اپ کو نائب صدر مقرر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ضلعی بار ایسوسی ایشن لاہور کے نائب صدر عرفان کھچی کی جعلی ڈگری کے بعد خالی نشست کے معاملے پر رنر اپ کو نائب صدر مقرر کرنے کید رخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،وکلا ء کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر کیس کی سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزار کے وکیل شہباز بخاری نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نائب صدر لاہور بار ماڈل ٹاؤن عرفان کچھی نااہل ہو گئے ہیں اور اب نشست خالی ہونے پر قانون اور عدالتی فیصلے کے مطابق رنر اپ کو نائب صدر نہیں بنایا جارہا ہے،اس لئے پنجاب بار کونسل کو رنر اپ کو نائب صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیاجائے، فاضل جج نے کہا کہ ادارے کام کررہے ہیں، پنجاب بار کونسل اور یونیورسٹی قانون کے مطابق معاملے کو دیکھ رہے ہیں،اس لئے عدالت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

درخواست مسترد 

مزید :

صفحہ آخر -