غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق آرڈیننس چیلنج 

 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق آرڈیننس چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق آرڈنینس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا درخواست میں پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  عدالت عالیہ میں کمیشن کے قیام سے متعلق جاری آرڈیننس کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25سے متصادم ہے،زرعی رقبہ پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز پارکس اور قبرستان کا متبادل نہیں ہوسکتیں،درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ زرعی اراضی پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی تحفظ دینے کیلئے جو پیسہ آئیگا وہ لوکل گورنمنٹ کے اکاوئنٹ میں جمع ہوگا اوروہ پیسہ قبرستانوں یا گرین ایریا ہر خرچ نہیں ہوگا،قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی آرڈیننس جاری کیا گیا عدالت سے استدعاہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق آرڈنینس کوکالعدم قراردیاجائے۔

آرڈیننس چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -