7500والے انعامی بانڈز پر پابندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

 7500والے انعامی بانڈز پر پابندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ساڑھے سات ہزار والے انعامی بانڈز پر پابندی کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا درخواست گزارانور علی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو فریق بنایا گیا  درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے ساڑھے7ہزار روہے والے انعامی بانڈز قرعہ اندازی سے دو دن پہلے ہی بند کردیئے، حکومت کا یہ اقدام غیر قانونی اور بلاجواز ہے،پرائز بانڈز بند کرنے سے قبل قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے گئے عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کی جانب سے ساڑھے 7ہزار روپے کے انعامی بانڈ پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -