خواجہ آصف درخواست ضمانت پر نیب کو جواب کی نقول بنچ کو فراہم کرنے کا حکم

 خواجہ آصف درخواست ضمانت پر نیب کو جواب کی نقول بنچ کو فراہم کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو اپنے جواب کی نقول بنچ کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی،فاضل بنچ نے درخواست گزار خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے ذرائع آمدنی سے زائداثاثہ جات بنانے کے الزام میں رہا کرنے استدعا کی گئی ملزم کے وکیل حیدر رسول کا موقف ہے کہ نیب نے 2018 ء میں پنڈی میں اثاثوں کی تحقیقات شروع کیں اور پھر دو سال بعد اسے لاہورمنتقل کر دیا گیا،نیب کو اثاثوں کے بارے میں مکمل دستاویزات فراہم کر دی ہیں،اب ان کے موکل کوجیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں،فاضل بنچ نے نیب کے تحریری جواب سے متعلق استفسار کیا تو عدالت کوبتایا گیا کہ جواب ابھی تک فائل میں نہیں لگایا گیا جس پر فاضل بنچ نے ہدایت کی کہ جواب کی نقول بنچ کے ارکان کو فراہم کی جائیں تاکہ نیب کے جواب کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھ سکے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -