کامیاب جوان پروگرام، ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

کامیاب جوان پروگرام، ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

  

  اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اْمورِ نوجوانان عثمان ڈار اور ہواوے ٹیکنالوجی کے میڈل ایسٹ کیلئے مقرر وائیس پریذیڈنٹ سپیس لی سمیت ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو مارک مینگ نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر عثمان ڈار کا کہناتھاکہ نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے جس کیلئے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون کرینگے پاکستانی نو جوانوں میں اہلیت کی کمی نہیں ان کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں کا میاب جوان انویشن لیگ کے تحت ہواوے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے مد میں سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی طلباء کو معاونت فراہم کریگا ہر سال ملک بھر سے 10,000 ہزار طلباء کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں حاصل صلاحیتیوں کی بنیاد پر رجسٹر کیا جائے گا۔ 5000 طلباء کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹرینینگ دینا بھی معاہدے میں شامل ہے۔ہواوے ملک بھر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے مقابلے منعقد کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائے گی۔ مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ کی فراہمی اور منتخب طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہواوے یونیورسٹی بھیجنا بھی معاہدے میں شامل ہے سپیس لی  کاکہناتھا  خوشی ہے کہ دوست ملک کے قابل طلباء کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔مستقبل میں وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کو مزید بڑھائیں گے پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کیلئے چائینہ بھیجنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ 

یادداشت پر دستخط

مزید :

صفحہ آخر -