جنسی جرائم سے متعلق مقدمات  کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام  سمری وزیراعظم کو ارسال 

 جنسی جرائم سے متعلق مقدمات  کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام  سمری وزیراعظم کو ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت قانون نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کے سلسلے میں سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوصی اختیارات دئیے جائیں گے،خصوصی عدالتیں جنسی زیادتی کے مقدمات4ماہ میں نمٹائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری صدر کو بھی ارسال کی جائے گی، اس سے پہلے اینٹی ریپ آرڈیننس سے متعلق 42 رکنی کمیٹی بنائی گئی،کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹرملیکہ بخاری کررہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہرضلع میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز کے قیام پر بھی کام جاری ہے، وزیرقانون نے خصوصی عدالتوں کے قیام پرتندہی سے کام کیاہے اور صدرکی منظوری کے بعدعدالتوں کو نوٹیفائی کردیاجائے گا۔

جنسی جرائم 

مزید :

صفحہ آخر -