ورجینیا، سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز  کے باہر اہلکاروں نے مسلح  مشتبہ شخص کو گولی مار دی

ورجینیا، سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز  کے باہر اہلکاروں نے مسلح  مشتبہ شخص کو گولی ...

  

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے)ہیڈکوارٹرز کے باہر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے واشنگٹن فیلڈ آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے 3مئی کو تقریبا شام 6 بجے(منگل 3 بجے قبل از سحر پاکستانی وقت)پر ایک اہلکار سے وابستہ فائرنگ واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ورجینیا کے مکلین میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے باہر پیش آنیوالے واقعے میں ایک شخص ہتھیار اٹھائے اپنی گاڑی سے اترا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں سے الجھنا شروع ہو گیا۔زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص صبح کے وقت ابتدائی طور پر سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے دروازوں تک گیا اور یہ بیان دیا کہ گاڑی میں بم موجود ہے۔

سی آئی اے ورجینیا

مزید :

صفحہ آخر -