سب جانتے ہیں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے کون ہیں: نواز شریف 

سب جانتے ہیں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے کون ہیں: نواز شریف 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ انتخابی اصلاحات نہیں۔ اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا  ووٹ کوعزت دینے کا ہے،ووٹ چوری کامسئلہ حل نہیں ہوتاتو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی آرٹی ایس بن جائیں گی۔ انہوں نے کہا سب جانتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کو پامال کرنے اورعوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے کون ہیں، ووٹ کی چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی آرٹی ایس بن جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھونس و دھاندلی کے ذریعے فتح کو شکست اور شکست کو فتح میں بدلنے کا راستہ بند کرو۔ 

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -