شوگر سکینڈل تحقیقات، صوبائی وزراء اسلم ڈوگر، محسن لغاری نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

  شوگر سکینڈل تحقیقات، صوبائی وزراء اسلم ڈوگر، محسن لغاری نیب تحقیقاتی ٹیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) شوگر سکینڈل تحقیقات میں صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم ڈوگر، محسن لغاری اور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی،صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم ڈوگر نے میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ منگل کو شوگر سکینڈل میں دو صوبائی وزرا ء سمیت ایک سابق صوبائی وزیر سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری سے الگ الگ سوالات کیے گئے، صوبائی وزیر میاں اسلم ڈوگر،صوبائی وزیر محسن لغاری اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری نیب پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے تینوں حکومتی وزرا ء نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے معذرت کی،سمیع اللہ چوہدری میڈیا کی نظروں سے بچتے رہے، صوبائی وزیر محسن لغاری نے میڈیا کے سوال پر کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو میڈیا کوبتائی جائے،نیب کی طلبی پر صوبائی وزیر تجارت اسلم ڈوگر ریکارڈ سمیت نیب کے سامنے پیش ہوئے،نیب کی ٹیم نے چینی پر ملنے والی سبسڈی پر ان سے سوالات کیے جن کا انہوں نے جواب دیا اور سبسڈی کا ریکارڈ بھی نیب کو پیش کیا۔
شوگرسکینڈل تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -