5مرلہ مکان پر ٹیکس غریبوں کا معاشی قتل، حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے 

    5مرلہ مکان پر ٹیکس غریبوں کا معاشی قتل، حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے 

  

 لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم) رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت تمام جماعتوں نے 5مرلہ مکان پر پراپرٹی ٹیکس کا فیصلہ مسترد کر دیا گھر دینے کی بجائے چھت چھیننے کی سازش کی جار ہی ہے 5مرلہ گھروں والے یوٹیلٹی بل مشکل سے ادا کر رہے ہیں بد ترین مہنگائی میں زندگی کی سانسیں بحال رکھنا مشکل ہو گیا ہے 5مرلہ مکان پر ٹیکس غریبوں کا معاشی قتل ہو گا وزیر اعظم حکومت پنجاب کے فیصلے کا نوٹس لیں وگرنہ عوام سڑکوں پر آئیں گے چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں میر ی درخواست پر5مرلہ گھر پر  ٹیکس کا خاتمہ چوہدری پرویز الٰہی کا کریڈٹ اور میرا اعزاز ہے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احسان اللہ وقاص کا رد عمل مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل سہیل بٹ راڈو والے نے 5مرلہ گھر پر ٹیکس کو غریب مکاؤ مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے 5مرلہ گھروں پر ٹیکس سے غریبوں کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) مصطفی ٹاؤن کے قائد چوہدری انوار الحق نے 5مرلہ گھروں پر ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے غریبوں کے لیے دو وقت کی روٹی مسئلہ بنی ہوئی ہے مہنگائی نے کہیں کا نہیں چھوڑا پنجاب حکومت کے فیصلے کا شدید ردعمل آئے گا چوہدری اکبر اور ملک نصیر احمد نے 5مرلہ گھروں پر ٹیکس کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے بحریہ ٹاؤن پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر ا مظفر ہاشمی فاؤنڈر گروپ ڈی ایچ اے کے صدر حاجی لطیف چوہدری نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس کے خوف ناک نتائج بر آمد ہوں گے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ  ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر خالد چوہدری اور موجودہ سیکرٹری میاں شاہد محمود نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے حکومت پنجاب  50لاکھ گھر تو نہ دے سکی اب پہلے سے موجود غریبوں کے 5مرلہ گھر پر بھی ٹیکس لگا کر ان کا جینا دو بھر کر رہی ہے پنجاب حکومت باز آئے فیڈریشن آف رئیلٹر کے مرکزی رہنما احسان الحق چوہدری نے 5مرلہ گھر وں پر ٹیکس کو ظلم عظیم قرار دیا ہے اور ارکان اسمبلی اور کہا ہے کہ ارکان اسمبلی عوام دشمن فیصلے تسلیم کرنے سے انکار کر دیں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں طلعت احمد اور میجر رفیق حسرت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے حکومتی فیصلہ غریب کی سفید پوشی کا بھر م توڑے گا جماعت اسلامی لاہور کے امیر ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے ٹیکس کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مزدور کی تنخواہ 20ہزار کرنے کی خوشخبری دے رہے ہیں دوسری طرف ان کے 5مرلہ گھر پر ٹیکس لگا کر ان کا جینا مشکل بنا رہے ہیں ذکر اللہ مجاہد نے کہا جب سے حکومت آئی ہے عوام تبدیلی کا مزہ ہی لے رہے ہیں ایک دن سکھ کا نہیں ملا، رمضان کے مبارک مہینے میں عوام کو 2کلو چینی اور 2کلو آٹے کے لیے در بدر کر رکھا ہے انہوں نے کہا ہے 5مرلہ گھر پر ٹیکس زبر دستی مسلط کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلانے کو مجبور ہوں گے۔ 

ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -