کورونا،161اموات، 3377نئے مریض رجسٹر، ایک دن میں ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی: اسد عمر

    کورونا،161اموات، 3377نئے مریض رجسٹر، ایک دن میں ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ افراد کو ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) کورونا وائرس سے مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18310 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37587 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جبکہ 3377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔5326 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کم ہو کر 8.7 فیصد تک آگئی۔ ہسپتالوں میں بھی داخل مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا، این سی او سی نے 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک روز کے دوران ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر ویکسین لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کوروناوائرس

 نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں کورونا وائر س سے مزید3438 افراد ہلاک ہوگئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 22ہزار 383  ہو گئی،ملک میں 3لاکھ 55ہزار 828نئے کیس رپورٹ،مریضوں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر گئی۔بھارت میں مسلسل تیرہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے،بھارتی ریاستیں مہارشٹرا، کیرالا، کرناٹک، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، آندرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی ہے۔ کچھ ہسپتالوں نے آکسیجن آؤٹ آف سٹاک کا بورڈ لگا دیا ہے۔ جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امریکہ، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔

بھارت میں کورونا

مزید :

صفحہ اول -