پی پی 84خوشاب میں آج ضمنی انتخابا ت کیلئے تیاریاں مکمل 10مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل 

  پی پی 84خوشاب میں آج ضمنی انتخابا ت کیلئے تیاریاں مکمل 10مانیٹرنگ ٹیمیں ...

  

   لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں آج ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوگی۔  229 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اور دیگر سامان تقسیم۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پی پی 84 میں 229پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،14پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 43حساس اور 172نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں 550 رینجرز اہلکار اور 2800 پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں رہے ہیں۔پی پی 84 خوشاب، ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 10مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔صوبائی الیکشن کمشنر نے مانیٹرنگ ٹیموں سے ملاقات کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ 

پی پی 84

مزید :

صفحہ اول -