انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر (ن) لیگ نے اپنی دھاندلی زدہ سیاست پردہ چاک کیا: فردوس

  انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر (ن) لیگ نے اپنی دھاندلی زدہ سیاست پردہ چاک کیا: ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی، انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر (ن)لیگ نے اپنی دھاندلی زدہ سیاست کا پردہ چاک کیا۔مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ سے دھاندلی زدہ نظام ہی پسند رہا ہے، پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے، کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وطیرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم کا جتنا جنم ہوا اتنی ہی جلدی جنازہ اٹھا، جعلی راجکماری اور سٹپنیوں کی سیٹی گم ہوچکی ہے۔سندھ کے جعلی شہزادے نے راجکماری او رمولانا سے جو کیا وہ ان کے لئے عبرتناک سبق ہے-مولانا کی پیپلز پارٹی اور اے این پی سے حلالہ کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی-بکھری ہوئی پی ڈی ایم کی شاخوں پر بیٹھے دیگر پرندے بھی جلد اڑ جائیں گے-وزیراعظم عمران خان کی شفاف اور جرات مند قیادت کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔دوسری جانب برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں قائم رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے وژن اور عثمان بزدار کی قیادت میں رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور شہریوں کو فراہم سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ نے تمام کابینہ کے ارکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں رمضان بازاروں کا دورہ کریں اور جو سبسڈی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ان کو دی جا رہی ہے اس کی ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔ 

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -