11ایس پیز،ڈی ایس پیز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے گیارہ پولیس افسران کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی لیگل شیخوپورہ ریجن محمد لطیف خان کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، ایس پی شیخوپورہ آصف امین اعوان کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ جبکہ ایس پی شیخوپورہ کا ایڈیشنل چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔ایس ڈی پی او صدر رحیم یار خان ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر کوایس ڈی پی اوچیچہ وطنی ساہیوال، ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ساہیوال سلیمان ظفرکوایس ڈی پی او سٹی ساہیوال، ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال محمد سلیم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اوکاڑہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اوکاڑہ ندیم افضل کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، ڈی ایس پی ٹو پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور ناصر محمود خالد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ایس ڈی پی او کھیالی گوجرانوالہ محمد زاہد کوڈی ایس پی ٹو پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور،تقرری کے منتظر عبدالحمید کو ایس ڈی پی او کھیالی گوجرانوالہ،ایس ڈی پی اوظفروال نارووال عدنان احمد ملک کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی گوجرانوالہ جبکہ ایس ڈی پی او پیپلز کالونی گوجرانوالہ عامر ملک کوایس ڈی پی او ظفروال نارووال تعینات کر دیا گیا ہے۔
تبادلے