وزیراعظم صاحب!ہوش کے ناخن لیں،ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے، بلاول 

وزیراعظم صاحب!ہوش کے ناخن لیں،ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے، بلاول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، عمران خان کی حکومت ہر گزرتے دن مہنگائی کا طوفان لا رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دستر خوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کر کے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، تاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھا رہے تھے تو پیپلزپارٹی مزدوروں کو بینظیر کارڈ جاری کر کے ریلیف مہیا کر رہی تھی۔
بلاول بھٹو 

مزید :

صفحہ اول -