آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنے بجٹ سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ ایک ایسا بجٹ ہونا چاہئے کہ جس میں عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے اور وہ بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کی آراء لیکر مرتب کرنا چاہئے جب حکومت آئی ایم ایف کوخوش کرنے کے لئے بجٹ بنائے گی تو اس میں عوام کو ریلیف نہیں ملے گااس کے لئے ضروری ہے کہ عوامی نمائندوں سے بجٹ سے پہلے تجاویز لیکر ان تجاویز کی روشنی میں بجٹ تیار کیا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔
شازیہ مری