ایسا بجٹ ہوجونہ صرف مہنگائی کا سونامی روکے بلکہ اسے کم بھی کرے 

 ایسا بجٹ ہوجونہ صرف مہنگائی کا سونامی روکے بلکہ اسے کم بھی کرے 

  

 پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ایسا بجٹ ہونا چاہئے کہ جس سے مہنگائی کا سونامی نہ صرف رک جائے بلکہ مہنگائی میں نمایاں کمی بھی ہونی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی صرف غریبوں کو ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کو بھی روز مشکلات سے دو چار کررہا ہے بجٹ کو ایک عوامی بجٹ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں صرف سرکاری افسران کے کندھوں پر ذمے داری ڈالنے کی بجائے عوامی نمائندے اپنی ان پٹ دیں۔

مصطفی کمال 

مزید :

صفحہ اول -