عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد ملک
مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد ملک نے کہا ہے کہ رمضان بازار وں کے قیام کا مقصد ماہ رمضان میں عوام کو معیاری اشیا خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمتوں پر فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ریلیف میسر ہو۔یہ بات انہوں نے رمضان بازار مظفر گڑھ، جتوئی، شہر سلطان اور علی پور کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے رمضان بازاروں میں اشیا خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے مرغی گوشت، انڈوں اور گوشت کے سٹالوں کے سٹال کا خصوصی طور پرمعائنہ کیااور معیارکو بھی چیک کیا اور اِن کی روزانہ سیل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے رمضان بازار میں موجود خریداروں اور انتظامی افسران سے اشیا کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں بھی گفتگو کیا۔انہوں نے تمام رمضان بازاروں میں اشیا کی مقدار اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ رمضان بازارکے معائنہ کے دوران انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے۔ اس کی احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک اور سینیٹائرزکا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی اس موذی مرض سے نجات ممکن ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ڈاکٹر طارق سعید ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفر گڑھ بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر منصور ملک