عید کے بعد بیوروکریسی کیخلاف تاریخی دھرنا دینگے، جمشید دستی

عید کے بعد بیوروکریسی کیخلاف تاریخی دھرنا دینگے، جمشید دستی

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ظلم و بربریت اور ناانصافی کا بازار گرم کررکھا ہے،قانون اور آئین کی کتابوں پر عملدرآمد کرانے والا کوئی نہیں،(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کرپشن اور ناانصافی کیخلاف بولنے والوں پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی بے لگام ہوچکی ہے،سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیساتھ بدسلوکی اور ان کے منہ پر تھوکا،،جبکہ جتوئی میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے ایک منتخب ایم پی اے سردار خرم لغاری کا فون ٹیپ کیا.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ ہوتے تو چیف سیکرٹری اور اسسٹنٹ کمشنرز کو جیل میں ڈالتے،کرپٹ افراد کو بیوروکریسی میں لگادیا گیا،وز جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس انکی گاڑی واپس نہیں کررہی،جس پر انھوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے اور انھوں نے اپنے دفتر میں توڑ پھوڑ اور سامان،اسلحہ،گاڑی اور دیگر سامان کی چوری کیخلاف انھوں نے ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے پہلے اعلی پولیس افسران کو درخواست دی عید کے بعد وہ وکلاء  اور اور بعدازاں جسٹس آف پیس کو درخواست دی ہے اور وہ مقدمے کے اندراج کے لیے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ عید کے بعد شہریوں،وکلاء  اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کیساتھ ملکر ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او مظفرگڑھ،عوامی حقوق کے تحفظ اور بیوروکریسی کیخلاف تاریخی دھرنا دیں گے.ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد حکمران بھاگنے والے ہیں قوم انکے خلاف نکلے گی،حکومت نے تحریک لبیک کیساتھ وعدہ خلافی اور غنڈہ گردی کی،تحریک لبیک سے خلاف ورزی کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے ذمہ دار عمران خان اور موجودہ حکومت ہے.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اپر پنجاب میں نہریں مکمل طور پر چل رہی ہیں مگر جنوبی پنجاب میں نہروں میں پانی نہیں جس کی وجہ سے غریب کاشتکار پریشانی کا شکار ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ مظفرگڑھ کی تمام نہروں میں کوٹے کیمطابق فوری طور پر پانی چھوڑا جائے.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی حکومت کو مزید 2 سال دیدئیے گئے تو ملک بھر میں بھوک پھیل جائیگی اور ملک خونی انقلاب کی طرف جارہا ہے.اس موقع پر جمشید دستی کے ہمراہ عوامی راج پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -