چوری،ڈکیتی کی26وارداتیں  ملزم زیورات،نقدی سمیٹ کرفرار

چوری،ڈکیتی کی26وارداتیں  ملزم زیورات،نقدی سمیٹ کرفرار

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان)چوری کی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

24 وارداتیں ہوئیں ملزمان نقدی موٹر سائیکل پیٹر انجن پھٹہ رکشہ طلائی زیورات کپڑیگھڑی بھوسہ روٹر پمپ سولر سسٹم اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات پکا لاڑاں کے رہائشی اعظم خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے دوسری واردات پکا لاڑاں کے رہائشی عمران عزیز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 7 ہزار روپے کی نقدی کپڑے اور گھڑی چرا لی تیسری واردات سنجر پور کے رہائشی زاہد نزیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی چرا لی چوتھی واردات دستگیرکالونی کے رہائشی محمد ثقلین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات گلشن عثمان کے رہائشی علاالدین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات اسلامیہ کالونی کے رہائشی دلشاد ظہور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات کوٹ درعیہ کے رہائشی عبدالمجید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 81 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات چک 100 کے رہائشی محمد حسنین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات اوبھتہ کے رہائشی محمد اظہر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محمد شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 38 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات لونوالہ کے رہائشی محمد لطیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 13 ہزار 700 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات امید علی بھیٹ کے رہائشی نعیم اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیرہویں واردات بھٹہ واہن کے رہائشی محمد امین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 81 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چودھویں واردات چک 9 کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پندرہویں واردات چک 25 کے رہائشی محسن سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم یوسف نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا سولہویں واردات اکرم آباد کی رہائشی شاہدہ یاسمین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عبدالحمید وغیرہ نے 35 ہزار روپے مالیت کا سولر سسٹم چرا لیا سترہویں واردات کھوکھر ٹان کے رہائشی ظفر محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ اور ٹوٹیاں چرا لی اٹھارویں واردات چک 61 کے رہائشی محمد اعجاز کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ممتاز وغیرہ نے 89 ہزار روپے مالیت کا ٹیوب ویل چرا لیا انیسویں واردات لنجی وار کے رہائشی غلام جیلانی کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عارف وغیرہ نے 23 ہزار روپے مالیت کا بھوسہ چرا لیا بیسویں واردات برتھلہ کے رہائشی نوید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا اکیسویں واردات سنجر پور کے رہائشی اختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم 2 ملزمان طارق وغیرہ نے 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے مالیت کا گھریلو سامان چرا لیا بائسویں واردات حسو والا کی رہائشی نسیم اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم چرا لیا تئیسویں واردات چک 9 کے رہائشی عبدالرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محبوب وغیرہ نے 25 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ چوبیسویں واردات چک 42 کے رہائشی نذر محمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 47 ہزار روپے کی نقدی چرا لی اور فرار ہوگئیمالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہریوں سے جھپٹا مار کر نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے شہریوں کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ عباسیہ ٹان کے رہائشی معین الدین کے ساتھ پیش آیا جو اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان عنصر وغیرہ نے جھپٹا مار کر 40 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا جبکہ دوسری واردات چوہڑ والا کے رہائشی محمد اکرم خان کے ساتھ پیش آئی جو اپنی دوکان کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار 63 ہزار 880 روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -