روجھان، شیخ خلیفہ پل کی اپروچ روڈز بنانے  کا فیصلہ، 2ارب روپے مختص ہونیکا امکان

 روجھان، شیخ خلیفہ پل کی اپروچ روڈز بنانے  کا فیصلہ، 2ارب روپے مختص ہونیکا ...

  

 راجن پور(تحصیل رپورٹر)ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 خان مزاری کی کوششوں سے روجھان کا ایک اور  بہت بڑا منصوبہ شروع ہونے کو تیار ہے۔ شیخ خلیفہ پل کی اپروچ روڈز کی تعمیرات کے لیے اسی بجٹ میں ابتدائی 2 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی جا رہی ہے،ان شااللہ وہ دن بھی دور نہیں جب شیخ خلیفہ پل اپروچ روڈز منصوبہ مکمل ہو گا اور روجھان مزاری کی تقدیر بدل کے رکھ دے گا،اور یہ سب میر گروپ کی قیادت کی انتھک کوششوں اور توجہ سے ہی ممکن ہو پا رہا ہے،ہماری قیادت اور میر گروپ کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے روجھان کہ اور یہاں کی عوام کی ترقی اور ترقی کی انہیں کوششوں میں ہماری قیادت دن رات مصروف عمل ہے۔میر گروپ کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف علاقے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -