کنٹینر ڈرائیور لاکھوں کا سامان  لیکر فرار، بیوی کا قاتل بھی گرفتار

 کنٹینر ڈرائیور لاکھوں کا سامان  لیکر فرار، بیوی کا قاتل بھی گرفتار

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ڈالڈا ویئرہاؤس کراچی سے اسلام آباد کے لیے سامان لے کر جانے والاکنٹینر ڈرائیور لاکھوں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کا سامان لے کر فرار ہو گیا، تعلقدار نے لاکھوں ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا، واپڈا ٹیم نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شرابی سمیت بیوی کو قتل کرنے والا قاتل بھی گرفتار کرلیا گیا تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ سیکیور لاجسٹکس گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی کے ویئر ہاؤس سے کنٹینر نمبر 472 ڈی ایچ ایل کا ڈرائیور ساجد محمود گزشتہ روز ڈالڈا کمپنی کا 470 کلو مال لوڈ کرکے اسلام آباد جا رہا تھا کہ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں گاڑی کو روک کر کنٹینرکی سیل توڑ دی اور لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گیا،پولیس سنانواں نے سپروائزر عادل بادشاہ کی مدعیت میں ڈرائیور ساجد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع دایہ چوکھا غربی میں عبدالستار آزاد کے بھانہ   مویشی سے نامعلوم چور2بھینسیں ایک کٹا، ایک کٹی اور ایک قیمتی بھینساکل مالیتی 7لاکھ چوری کر کے لے گئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14کے رہائشی ریاض حسین کھیانرہ  سے اس کے تعلقدار عبدالرشید بوہانے 22 لاکھ ادھارلے کر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،واپڈاٹیم  کوٹ ادو نے جھنجھن والی میں آپریشن کے دوران فیاض حسین سکھانی کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر تے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس محمودکوٹ نے بیوی معصومہ بی بی کو قتل کرنے والے قاتل خاوند عامر آکاش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ  سے ألہ قتل پسٹل برآمد کرلیا، پولیس محمودکوٹ نے عادی منشیات فروش موضع فتح سرانی  کے دلبرحسین سرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ  سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -