ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب  فاروق نذیر کا راجن پور رمضان بازار کا  دورہ،مختلف سٹالز کا معائنہ، ملاقاتیں 

ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب  فاروق نذیر کا راجن پور رمضان بازار ...

  

 راجن پور (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ممبرانکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیر نے ڈپٹی کمشنر احمر (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

نائیک کے ہمراہ راجن پور رمضان بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس سمیت پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔ممبرانکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب فاروق نذیرکا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر کے سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا جا رہاہے۔ رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی سے عوام مستفید ہو رہی ہے۔ شہری رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کا خا ص خیال رکھیں۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ رش کو کم کرنے کے لئے فخر جہاں پارک میں علیحدہ سے چینی کا سٹال لگایا گیا ہے جہاں پر 65روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو چینی فراہم کی جا رہی ہے۔ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مجاہد حسین سمیت میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -