ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس محکمہ زراعت ساؤتھ پنجاب بار ک اللہ خان کا لودھراں ماڈل بازار کا دورہ، معیار، رسد، طلب کا جائزہ
لودھراں (بیوررپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس محکمہ زراعت (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ساتھ پنجاب بارک اللہ خان نے لودھراں ماڈل بازار میں قائم سستے رمضان بازار کا معائنہ اچانک کیا۔انہوں نے سستے رمضان بازار میں اشیا خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت سمیت معیار اور طلب و رسد کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹاس فورس محکمہ زراعت ساتھ پنجاب بارک اللہ خان نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سستے اور معیاری رمضان بازاروں کا انعقاد بزدار حکومت کی عوام دوست پالیسی کا بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر رمضان بازاروں میں 10کلوگرام آٹے کا تھیلہ 375روپے میں اور چینی 65روپے فی کلو گرام میں فروخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گھی، کوکنگ آئل مارکیٹ سے 10روپے سستا اور مرغی کے فی کلو گوشت پر دس روپے کی رعائت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس بارک اللہ خان نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں قائم رمضان بازارو ں میں فروخت ہونے والے اشیا 25فیصد رعائتی قیمت پر شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں 33اشیا ضروریہ مارکیٹ سے 10سے 20فیصد رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں - انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق رمضان بازار صبح 9سے شام 6بجے تک تمام دن عوام کی سہولت کے لئے کھلے رہتے ہیں - انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے جس کی نگرانی محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مسلسل کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامی افسران بھی مسلسل رمضان بازاروں سمیت عام مارکیٹ میں آٹے کی مقررہ نرخ پر فروخت اور دستیابی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے رمضان بازار میں پھلوں،سبزیوں اور دیگر اشیا کی کوالٹی سمیت سٹال پر آٹے کے تھیلے کا وزن بھی چیک کیا اور ان کی سپلائی کو وافر مقدار میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے عوامی سہولت کے پیش نظر رمضان بازاروں میں اشیا ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دورہ