مظفر گڑھ: 2بہنوں کوونی کرنیکا حکم سرپنچ سمیت دوملزم گرفتار 

مظفر گڑھ: 2بہنوں کوونی کرنیکا حکم سرپنچ سمیت دوملزم گرفتار 

  

 مظفرگڑھ،ہیڈ پنجند(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)مظفرگڑھ کے تھانہ کندائی کے علاقے بھائی کے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات پر دو بہنوں کو ونی کر دینے کے معاملے پر پولیس کارروائی، پولیس نے سرپنچ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق تھانہ کندائی کے علاقے لنگرواہ میں مسمی فیاض کے لڑکی ممتاز کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر پھیلنے پر علاقہ کے سرپنچ غلام نازک نے فیاض کی دو بہنوں کو ونی کرنے کا (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

حکم دیا اسی سلسلے میں نکاح کی تقریب بھی منعقد کی گئی پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پا کر سرپنچ غلام نازک کو دوسرے ملزم محمد ناجد کو فوری گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 32/21 بجرم 366 اے اور 310 اے تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، مقدمہ کی تفتیش ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کی نگرانی میں کرائی جا رہی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -