لاک ڈاؤن، زرعی سپلائی بند، فصلوں کی کاشت انتہائی مشکل

لاک ڈاؤن، زرعی سپلائی بند، فصلوں کی کاشت انتہائی مشکل

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)خریف کی فصلیں لگانے کا سیزن شروع ہوگیالاک ڈاؤن کی وجہ سے زرعی سپلائی جاری نہ ہونے سے کسان کو مشکلات بڑھ گئیں تفصیل کے مطابق  پنجاب بھر میں خریف کی فصلیں کپاس،گنا،مکئی،تل،چاول لگانے کا سیزن شروع ہو(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 چکا ہے جس پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے زرعی سپلائی جاری نہ ہونے سے کسان کو مشکلات کا سامنا ہے،زرعی سپلائی کھا د بیج  نہ ملنے سے فصلات کے ایک اور بہت بڑے بحران کا خدشہ ہو گیا جبکہ دوسری طرف نہروں میں بھی پانی بہت لیٹ چھوڑا گیا ہے،اس حوالے سے کاشتکاروں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا بڑا دارومدار زراعت پر ہے،حالیہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں، وہاں زراعت کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسانوں کیلئے زرعی مداخل جیسے بیج کھاد ادویات کی خرید اور زرعی پیداوار جیسے پھل سبزیاں اجناس کی خرید میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں  کو ہفتہ وارجمعہ اور ہفتہ کو ہونے والی تعطیل سے مستثنی قرار دیا جائے اورانتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اوقات میں بھی نرمی کی جائے تاکہ کسان زرعی ادویات کھاد بیج با آسانی حاصل کرسکیں۔

سپلائی بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -