حکومت خلفائے راشدین کے ایام میں تعطیل کا اعلان کرے، حامد سعید کاظمی 

 حکومت خلفائے راشدین کے ایام میں تعطیل کا اعلان کرے، حامد سعید کاظمی 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایام میں عام تعطیل کا اعلان کرے شیر خدا حضرت امام علی رضی اللہ کا دور خلافت تاریخی دور تھا آ پؓ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حنفیہ انوار مدینہ شریف پورہ میں تاجدار ھل اتیٰ کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا  اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ دین سے دور ی کی وجہ سے آ ج ہم شدید مشکلات کا شکار ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم تعلیمات نبوی ﷺپر مکمل طور پر عمل پیرا ہو ں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے ہماری جان بھی قربان ہیں حکومت بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے سے بے چینی کی لہر دوڑ جائے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنی اولاد کو مغربی تہذیب سے بچائیں جو تباہی کے دہانے پر نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف لے جا رہی ہے۔

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -