مخدوم رشید، شوروم سے 25 لاکھ کی چوری،پولیس کی دوڑیں 

مخدوم رشید، شوروم سے 25 لاکھ کی چوری،پولیس کی دوڑیں 

  

 ملتان(وقائع نگارتھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نجی گاڑیوں کے شوروم میں نامعلوم چور 25 لاکھ روپے لے اڑے۔اطلاع پر پولیس کی دوڑیں۔معلوم ہوا ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سلطان بھی مل وہاڑی روڈ پر واقع یونیق سوزوکی موٹرز کے مالک کاشف(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 ممتاز ولد محمد ممتاز قوم شیخ سکنہ واپڈا ٹان فیز I ملتان نے 15 پر اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز اپنے شوروم کو کھولا۔ تو معلوم ہوا کہ شوروم میں موجود سیف کا لاک ٹوٹا ہوا تھا پڑتال سامان کرنے پر معلوم ہوا کہ سیف سے نقدی رقم 25/26 لاکھ روپے نامسروق پائی۔جسکی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر  پہنچ گئی۔جہنوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور کارروائی پولیس شروع کردی  ہے۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -