مریضو ں کی سہولت کیلئے نشتر ہسپتال میں گولف  کارٹ سروس شروع، عوامی حلقوں کا اظہار تشکر

مریضو ں کی سہولت کیلئے نشتر ہسپتال میں گولف  کارٹ سروس شروع، عوامی حلقوں کا ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ہسپتال میں مریضوں کی سہولت اور شفٹنگ کے لیے گولف کارٹ سروس کا باقاعدہ  آغاز کر دیا گیا (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے اپنے دست مبارک سے اس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را، اے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر علی رضا سمیت دیگر انتظامی افسران بھی وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب کے دوران ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کی مزید ترقی کے لیے دعائیہ کلمات پڑھے اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے فلاحی تنظیم مریض دوست ویلفئیر فانڈیشن کی جانب سے عطیہ کی گئیں گولف کارٹ، ویل چیئر اور اسٹریچر پر تنظیم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ملتان کے  طبی اور سماجی حلقوں نے بھی مریضوں کی سہولت کے لیے اس سروس کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

اظہار تشکر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -