یو ایم ٹی سکول آف لا اینڈ پالیسی کی جیسپ گلوبل راؤنڈ میموریل رینکنگ میں پہلی پوزیشن 

یو ایم ٹی سکول آف لا اینڈ پالیسی کی جیسپ گلوبل راؤنڈ میموریل رینکنگ میں پہلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قابل بزنس لیڈرز کے ساتھ ساتھ بہترین قانون دان بھی پیدا کر رہی ہے ،صدر ابراہیم حسن مراد 
لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف لا اینڈ پالیسی نے جیسپ گلوبل راؤنڈ میموریل رینکنگ 2021 میں قومی سطح پر پہلی اور فلپ سی جیسپ انٹر نیشنل لا موٹ کورٹ مقابلہ میں 69 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ سنگ میل یو ایم ٹی کی متحرک قیادت صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،  ریکٹر یوا یم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم،  ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور سکول آف لا اینڈ پالیسی کے ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کی مسلسل و انتھک جدو جہد کا نتیجہ ہے۔جیسپ موٹ دنیا کا سب سے معتبر اور بڑا موٹ ہے جس میں یو ایم ٹی سکول آف لا کے پانچ شرکاء نے حصہ لیا جس میں شفیعہ عمران، فاضل احمد، اقصیٰ جاوید، حبہ حسین اور جہانزیب احمد شامل ہیں۔یو ایم ٹی ایس ایل پی کو مسلسل دو بار جیسپ انٹرنیشنل موٹ کا میموریل ایوارڈ جیتنے کا  اعزاز بھی حاصل ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول آف لا اینڈ پالیسی ڈاکٹر عثمان حمید اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔  ابراہیم مراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں مثبت انقلاب لا رہی ہے، اسی لیے قابل بزنس لیڈرز کے ساتھ ساتھ بہترین ماہرِ قانون بھی پیدا کر رہی ہے۔
 تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کیلیئے بہترین قانون سازی تشکیل دے سکیں۔ یو ایم ٹی کا شمار ایشیا ء کی ٹاپ یو نیورسٹیز کے ساتھ ساتھ اب دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی ہوتاہے؛ صدر یو ایم ٹی۔ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی ایس ایل پی ایسا واحد لا سکول ہے جو اپنے طلباء میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور اخلاقیات کی بنیادی اقدار کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ قانون کی دنیا میں نمایا مقام بھی رکھتا ہے۔

مزید :

کامرس -