مویشی منڈی میں چھاپہ، مقدمہ مظفر  آباد سے اینٹی کرپشن منتقل کرنیکا فیصلہ

مویشی منڈی میں چھاپہ، مقدمہ مظفر  آباد سے اینٹی کرپشن منتقل کرنیکا فیصلہ

  

 ملتان (وقائع نگار)مویشی منڈی میں کروڑوں روپے کی جعلی رسیدیں برآمد ہونے کا معاملہ مقدمہ تھانہ مظفرآباد (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

سے انیٹی کرپشن منتقل کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق 2روز قبل چیف ایگزیکٹو کیٹل مارکیٹ پنجاب کوثر خان نے جسونت نگر مویشی منڈی میں چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کی جعلی رسیدیں برآمد کی تھی اور چار افراد کو موقع پر تھانہ مظفرآباد کی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی ملتان ڈویژن ڈاکٹر حماد سمیت دیگر پانچ افسران کو معطل کر دیا گیا تھا اس مقدمے کو اینٹی کرپشن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر ایک دو روز میں عملدرآمد کردیا جائے گا۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -