نئی گاڑیوں کی کریداری: مینو فیکچررزآزاد، ملبہ محکمہ ایکسائز پر ڈالنے کی کوشش: نوٹس روانہ 

  نئی گاڑیوں کی کریداری: مینو فیکچررزآزاد، ملبہ محکمہ ایکسائز پر ڈالنے کی ...

  

ملتان (نیوز رپوٹر)ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو ملتان یونٹ تھری ملتان زون کے اہلکاروں نے نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کے کروڑوں روپے مینوفیکچررز سے وصولی کی بجائے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو نادہندہ قرار دے کر نوٹس جاری کردیا ہے اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر فاروق احمد کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو سال 2019 کے دوران رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں پر ودہولڈنگ کی مد میں 12 کروڑ 91 لاکھ 18 ہزار روپے ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا ہے آر ٹی او کی رپورٹ مطابق ایم این سیریل کی 846 ایم این اے کی 864 اور ایم این بی کی 782 گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ودہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا جبکہ ایکسائز حکام نے موقف اپنایا ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر محکمہ ایکسائز ودہولڈنگ ٹیکس (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کی کٹوتی نہیں کرتا کیونکہ ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی مینوفیکچرر کرکے انوائس جاری کرتا ہے البتہ دوبارہ گاڑی کے ٹرانسفر ہونے پر محکمہ ایکسائز ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کا مجاز ہے لیکن آر ٹی او اہلکاروں نے لاعلمی کے باعث مینو فیکچرر سے رپورٹ طلب کرنے کی بجائے کروڑوں روپے کی خرد برد کا ملبہ محکمہ ایکسائز پر ڈالنے کی کوشش کی ہے ایکسائز حکام کے مطابق دوبارہ ٹرانسفر ہونیوالی گاڑیوں کی مد میں ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی مکمل رپورٹ آر ٹی او حکام کو ارسال کردی ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -