ملتان کینٹ، جامع مسجد لال شاہی عیدگاہ جدید طرز تعمیر کا شاہکار

 ملتان کینٹ، جامع مسجد لال شاہی عیدگاہ جدید طرز تعمیر کا شاہکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)ریڈیو  پاکستان کے بالمقابل ملتان کینٹ میں موجود جامع مسجد لال شاہی عید گا ہ کینٹ تقریباً 135سال قدیمی ہے جس کی ابتدائی تعمیر 1885میں کی گئی بعد ازاں مسجد کی متعدد بار تعمیر نو بھی کی گئی 2009میں کی جانے والی مسجد کی 
(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

تزئین وآرائش کینٹ کے معروف تاجر بھائیوں کی تعاون سے ممکن ہوئی ہے مسجد تین کنال سے زائد رقبہ پر واقع ہے مسجد یک بڑے ہال، بر آمدے اور وسیع صحن پر مشتمل ہے جس میں بیک وقت تین ہزار سے زائد نمازیوں کی نماز اداکرنے کی گنجائش موجود ہے مسجد جدید طرز و تعمیر کا شاہکار ہے مسجد کا ایک بڑا گنبد اور چار بڑے مینار ہیں جوکہ مسجد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بچوں کوقر آن پاک کی تعلیم دینے کے علاوہ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد در س االقر آن کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے مسجد کے خطیب مفتی محمد قاسم قاسمی ہیں ماہ صیام میں پانچ وقت کی نمازوں کے ساتھ ساتھ نماز تراویح کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
جامع مسجد لال شاہی